سندھ پولیس نے خود کش حملہ آور سے نمٹنے کے لئے گائیڈ لائن جاری کر دیں

اتوار 18 ستمبر 2016 14:50

سندھ پولیس نے خود کش حملہ آور سے نمٹنے کے لئے گائیڈ لائن جاری کر دیں

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) سندھ پولیس نے اہلکاروں اور رضاکاروں کیلئے گائیڈ لائن جاری کی ہے جس میں خود کش حملہ آور کو پہچاننے اور اسے پکڑنے کے طریقے بتائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ پولیس نے خود کش حملہ آور کے پہچانے کے لئے گائیڈ لائن تیار کرلی ہے، گائیڈ لائن میں پولیس اہلکاروں اور رضاکاروں کو بتایا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور 12 سے 24 سال کی عمر کے درمیان مرد یا خاتون ہوسکتا ہے، مرد خود کش بمبار کلین شیو اور مجمع کی مناسبت سے کپڑے پہنے ہوتا ہے۔

حملہ آور کا پیٹ غیر معمولی طور پر بڑھا ہوا ہوتا ہے اور وہ خودکش جیکٹ کے وزن کے باعث کندھے جھکا کر چلتا ہے جبکہ زیادہ تر خودکش حملہ آوروں نے ہاتھوں میں تسبیح تھامی ہوتی ہے۔گائیڈ لائن میں پولیس اہلکاروں کو کہا گیا ہے کہ خود کش حملہ آور کو روکنے کے لئے فائرنگ کے بجائے الیکٹرک اسٹین گن کا استعمال کیا جائے ، حملہ آور کو سامنے سے پکڑنے کے بجائے پیچھے سے ہاتھوں کواس طرح پکڑا جائے کہ اس کے ہاتھوں کی ہتھیلیاں کھلی رہیں۔

متعلقہ عنوان :