بھارت میں سفاک شوہر بیوی کی ناک کاٹ کر فرار !

سنجیوراٹھوراپنی بیوی سے جہیزکی پچاس ہزارروپے کی رقم ادائیگی کا مطالبہ کررہاتھا

اتوار 18 ستمبر 2016 15:27

بھارت میں سفاک شوہر بیوی کی ناک کاٹ کر فرار !

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) بھارت کے صوبے اترپردیش میں ایک شوہر نے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی بیوی کی ناک کاٹ دی۔ برطانوی اخبار کے مطابق شاہ جہاں پور شہر کے 27 سالہ سنجیو راٹھور اور 25 سالہ کملیش کی شادی 8 سال پہلے ہوئی تھی۔ اس دوران راٹھور کی جانب سے مطالبہ ہوتا رہا کہ شادی کے موقع پر طے کی جانے والی جہیز کی 50 ہزار روپے کی رقم اسے ادا کی جائے۔

تاہم کملیش کے گھر والے اپنی شدید غربت کی وجہ سے ایسا کرنے میں ناکام رہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راٹھور کو شراب پینے کی عادت تھی۔ وہ اپنی بیوی کے ساتھ لڑتا جھگڑتا رہتا تھا اور اکثر مار پیٹ کے دوران کملیش کو ناک کاٹ دینے کی دھمکی دیتا تھا۔واقعے کے روز بھی راٹھور نشے میں دھت گھر پہنچا تو کملیش رات کا کھانا بنا رہی تھی۔

(جاری ہے)

راٹھور پہلے تو چیخا چلایا اور پھر اچانک سے اپنے بھائی کے ساتھ کملیش پر حملہ کردیا۔

اس نے پہلے بیوی کو قابو کر کے حرکت کرنے سے روک دیا اور پھر چاقو کے ذریعے اس کی ناک کاٹ ڈالی۔ راٹھور یہ کہتے ہوئے جائے واقعہ سے فرار ہو گیا کہ تم اب اسی بھیانک چہرے کے ساتھ زندگی گزارو گی۔کملیش کے گھر والے اس کو لے کر فوری طور ہسپتال پہنچے مگر ڈاکٹر کٹی ہوئی ناک کا کچھ نہیں کر سکے اس لیے کہ کملیش کا شوہر راٹھور اپنی بیوی کی کٹی ہوئی ناک کا حصہ اپنے ساتھ لے کر فرار ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :