امریکی وزیر خارجہ کا وزیراعظم سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر بات سے گریز ، وزیر اعظم نے معاملہ بھر پور انداز میں اٹھادیا ، نوازشریف کی گفتگو کا محور مسئلہ کشمیر اور وادی میں بھارتی جارحیت رہی
پیر 19 ستمبر 2016 22:36
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر ۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر بات چیت کرنے سے گریز ، وزیر اعظم نے معاملہ بھر پور انداز میں اٹھادیا ، وزیر اعظم کی گفتگو کا محور مسئلہ کشمیر اور وادی میں بھارتی جارحیت رہی ۔
(جاری ہے)
پیر کو ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ملاقات کی جس میں جان کیری نے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کرنے سے گریز کیا لیکن وزیراعظم محمد نوازشریف نے بھر پور اندازکے ساتھ مسئلہ کشمیر پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں اب تک بھارتی جارحیت اور خون ریزی سے 107کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔
بھارتی فوج کی طرف سے کشمیر میں چھروں والی بندوقوں کا استعمال کیا جا رہا ہے جس میں سینکڑوں کشمیری اپنی بینائی کھو بیٹھے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے وعدہ کیا تھا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے مابین مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردارادا کرے گا، اب امریکہ کو مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیر سے بھارتی جارحیت کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرنے میں دلچسپی لینی چاہیے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.