پاکستان اورچین آئرن برادرزہیں،نوازشریف۔۔پاکستان اورچین کا رشتہ نہ ٹوٹنے والارشتہ ہے۔چینی وزیراعظم

نوازشریف کی چینی وزیراعظم سے ملاقات،وزیراعظم کاچین میں سیلاب کی تباہ کاریوں پراظہار افسوس،وزیراعظم نے چینی وزیراعظم کومقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کیا،آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑچکے ہیں،وزیراعظم نوازشریف۔۔چینی وزیراعظم کی دہشتگردی کیخلاف پاکستانی کوششوں کی تعریف،ہرفورم پرپاکستان کی حمایت کرینگے،مقبوضہ کشمیرپرپاکستانی مئوقف کوبہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں،گوادرمیں فراہم سہولتوں میں مزید اضافہ کرینگے۔لی کی چیانگ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 21 ستمبر 2016 18:31

پاکستان اورچین آئرن برادرزہیں،نوازشریف۔۔پاکستان اورچین کا رشتہ نہ ..

نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21ستمبر2016ء) :وزیراعظم محمد نوازشریف نے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات کی۔جس میں دوطرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں مشیرخارجہ امورسرتاج عزیز،طارق فاطمی اور ملیحہ لودھی بھی شریک ہیں۔وزیراعظم نوازشریف نے چینی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری عوام پرجاری بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نوازشریف نے چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے ملکر کر بہت خوشی ہوئی۔آپ کے دورہ پاکستان کا منتظر ہوں۔وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر پر چین کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاک چین تعلقات پر اعتماد کا اظہار کیا۔پاک چین تعلقات ایک نیا موڑلے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے۔

دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑ چکے ہیں۔وزیراعظم نے چینی ہم منصب سے چین میں سیلاب کی تباہ کاریوں پراظہار افسوس کیا۔ نوازشریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلئے پرعزم ہے۔کسی بھی قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔ نوازشریف نے کہا کہ نیوکلیئرگروپ میں شمولیت کیلئے پاکستان کا مئوقف سمجھنے پر چین کے مشکور ہیں۔اس موقعہ پر چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے پاکستان کے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مئوثر کرادر کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کا رشتہ نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے۔

ہم دنیا کے ہر فورم پر پاکستان کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ہم پاکستان کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گاہر فور م پر پاکستان کی حمایت کرینگے۔چینی وزیراعظم نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی مئوقف کوبہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی مئوقف کو دنیا زیادہ بہتر انداز میں سمجھے گی۔امید کرتے ہیں کہ پاک بھارت کشیدگی مزید نہیں بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تو خود دہشتگردی کا شکار رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ گوادرمیں فراہم کی گئی سہولتوں میں مزید اضافہ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ چینی کارکنوں کے تحفظ کیلئے وسائل مہیا کرنے پر پاکستان کے مشکور ہیں۔