Live Updates

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا

بدھ 21 ستمبر 2016 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر ۔2016ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے،نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے امتحانات کے نتائج کی طرح کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ میں بھی لڑکیوں کا پلڑا بھاری رہا ہے، کامرس ریگولر کی پہلی دونوں پوزیشنیں جبکہ کامرس پرائیویٹ کی دوسری اور تیسری پوزیشنیں لڑکیوں نے حاصل کی ہیں۔

نتائج کے مطابق کامرس ریگولر گروپ میں پہلی پوزیشن ڈی اے ڈگری کالج برائے خواتین فیز ایٹ کی طالبہ عائشہ آصف بنت آصف یوسف رول نمبر 931254 نے 1100 میں سے 954نمبراے ون گریڈ لے کر حاصل کی،دوسری پوزیشن بھی اسی تعلیمی ادارے کی طالبہ عائشہ مبشر بنت مبشر منیر رول نمبر 931263 نے 936نمبر اے ون گریڈلے کر حاصل کی جبکہ تابانیز کالج کے طالب علم محمد اسحاق ولد آفتاب احمد رول نمبر 904204 کل 931 نمبر اے ون گریڈ لے کر تیسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔

(جاری ہے)

ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ میں پہلی پوزیشن محمد مزمل ولد مصدق پاشا رول نمبر 401937 نے 1100 میں سے 886 نمبرز اے ون گریڈ لے کر حاصل کی،دوسری پوزیشن فائزہ ر?ف بنت محمد ر?ف احمد رول نمبرز 410542 نے 844 نمبرز اے گریڈ لے کر جبکہ تیسری پوزیشن ثنا بنت محمد سکندر رول نمبر 411331 نے 840نمبرز اے گریڈ لے کر حاصل کی۔

ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ کامرس ریگولر کے امتحانات میں 36611 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 36245امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 15836 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 43.69 فیصد رہا۔ان امتحانات میں 94امیدواروں نے اے ون گریڈ، 1100 نے اے گریڈ، 2841 نے بی گریڈ، 5287 نے سی گریڈ، 5863 نے ڈی گریڈ جبکہ 651 امیدواروں نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔

محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 7176امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 6975 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 2762 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 39.60 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں ایک امیدوار اے ون گریڈ، 32 اے گریڈ، 209 بی گریڈ، 866 سی گریڈ، 1446 ڈی گریڈ، جبکہ 208 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :