کیا بھارت 20 پاکستانی دہشتگردوں کو مار کر اڑی سیکٹر پر حملے کا بدلہ لے چکا ہے؟
سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 ستمبر 2016 15:45
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 ستمبر 2016ء) : اڑی سیکٹر پر حملے کے فوری بعد ہی بھارت نے بغیر تحقیق کیے پاکستان پر الزامات کی بارش کر دی جسے پاکستان نے یکسر مسترد کر دیا تھا۔ بعد ازاں بھارت کی نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی نے بھی اس حملے میں ملنے والے شواہد کا پاکستان سے کوئی تعلق نہ ملنے کا اعتراف کیا تھا۔ پاکستان پر عائد کیے گئے الزامات غلط ثابت ہوتے دیکھ کر بھارت سے رہا نہیں گیا اور بھارت نے اپنی عوام کی تسلی کے لیے ایک اور شوشہ چھوڑ دیا ہے۔
کوئنٹ ڈاٹ کام پر شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ کیا بھارت نے آزاد کشمیر میں کیے گئے ایک آپریشن کے دوران پاکستان کے 20 دہشتگردوں کو مار کر اڑی سیکٹر حملے کا بدلہ لے لیا ہے۔ تاہم اس خبر کی تصدیق تاحال بھارتی وزارت دفاع یا بھارتی حکام کی جانب سے نہیں کی گئی۔(جاری ہے)
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ مذکورہ آپریشن میں ممکنہ طور پر 200 کے قریب ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ آپریشن اڑی سیکٹر حملے کے دو روز کے بعد 20 اور 21 ستمبر کی درمیانی شب کو آزاد کشمیر میں کیا گیا۔ دوسری جانب بھارت کی مسلح افواج اور حکومت نے اس بات سے انکار کرتے ہوئے خبر کو مسترد کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مایا ناز صحافیوں نے جب اس خبر سے متعلق اعلیٰ حکام سے دریافت کیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ کسی تخلیقی ذہن کی کہانی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ بھارت کی انہیں بھونڈی حرکتوں کے سبب بھارت کا سوشل میڈیا پر بھی مذاق اڑایا جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.