کراچی ،کے ایم سی اسکول لیاری کے کنٹریکٹ اساتذہ کامطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
جمعرات 22 ستمبر 2016 18:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) کے ایم سی اسکول لیاری کے کنٹریکٹ اساتذہ نے جمعرات کو اپنی ملازمتوں کی مستقلی کے لیے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ،جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ۔
(جاری ہے)
اس موقع پر مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ کے ایم سی اسکول لیاری کو ڈی ایم سی میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملازمین کی تنخواہیں بھی روک دی گئی ہیں ۔
کنٹریکٹ پر اسکول میں تعینات اساتذہ کا نہ تو مستقل کیا جارہا ہے اور نہ ہی ان کے کنٹریکٹ میں توسیع کی جارہی ہے جس سے ان اساتذہ کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے اور وہ شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔احتجاجی اساتذہ نے وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر تعلیم سے اپیل کی کہ ان کے مطالبات پر غور کیا جائے ۔کنٹریکٹ میں توسیع اور تنخواہوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.