کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر کی شاخ کا بھارتی افواج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اوڑی حملہ بھارتی خفیہ اداروں کی کاروائی ہے ، بھارتی الزامات غلط ہیں ، واقعے کا مقصد صرف اور صرف مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ڈھائے جانے والے مظالم سے توجہ ہٹانا ہے، غلام محمدصفی، میر طاہر مسعود و دیگر قائدین کا مظاہرے سے خطاب
جمعرات 22 ستمبر 2016 20:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء ) کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر کی شاخ کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں اوڑی حملہ کو بھارتی خفیہ اداروں کی کاروائی قرار دیتے ہوئے بھارتی الزامات کو مسترد کر دیا گیا.جمعرات کو ہونے والے اس مظاہرے سے حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمدصفی، میر طاہر مسعود و دیگر قائدین نے خطاب کیا۔
مقررین نے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں کے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ہر دن بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ پچھلے ڈھائی ماہ میں 115 سے زائد کشمیریوں کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اوڑی حملہ بھارتی خفیہ اداروں کی کارستانی ہے اور اس حملے کا مقصد صرف اور صرف مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ڈھائے جانے والے مظالم سے توجہ ہٹانا ہے۔
مقررین نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے خطاب کو بھی سراہا گیا اور ساتھ ہی اس توقع کا اظہار بھی کیا گیا کہاامریکہ میں عالمی رہنماوں سے ہونے والی ملاقاتوں میں کشمیریوں کی آواز کو بلند کرتے رہیں گے۔مظاہرے میں حریت رہنماوں سمیت راولپنڈی اور اسلام آباد میں مقیم کشمیریوں نے شرکت کی اور مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.