ہائیکورٹ نے6سالہ بچی کو سوتیلے بھائیوں سے لیکر ماں کے حوالے کر دیا
جمعرات 22 ستمبر 2016 20:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے 6سالہ بچی کو سوتیلے بھائیوں سے لیکر ماں کے حوالے کرتے ہوئے فریقین کو بچی کی مستقل حوالگی کے لئے گارڈین عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ۔جمعرات کے روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس ارم سجاد گل نے بچی حوالگی کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
کاہنہ کی رہائشی عائشہ بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس کاشوہر فوت ہو چکا ہے، میری بیٹی رمشا کو اسکے سوتیلے بھائیوں جمیل اور اصغر نے زبردستی اپنے پاس رکھا ہے۔
لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ اس کی بیٹی کو بازیاب کرا کے ساتھ جانے کی اجازت دی جائے۔عدالتی حکم پر تفتیشی افسر نے بچی کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کر دیاجس پر عدالت نے6سالہ رمشا کو سوتیلے بھائیوں سے لے کر ماں کے حوالے کرتے ہوئے فریقین کو بچی کی مستقل حوالگی کیلئے گارڈین کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.