عمران خان کو ٹیکسلا میں جلسہ عام سے روکنے کے الیکشن کمیشن کے احکامات باعث حیرت ہیں ، سردار یار محمد رند
جمعرات 22 ستمبر 2016 21:37
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدرسردار یار محمدرند نے ٹیکسلا میں پی ٹی آئی کے جلسہ میں پارٹی کے چیئرمین عمران خان کو روکنے کے احکامات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے جمعرات کو جاری بیان میں سردار یار محمد رند نے کہا کہ ٹیکسلا کے ضمنی انتخاب میں جہاں حکومتی مشینری واضح جانبدار کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومتی امیدوار کی مہم چلارہی ہے وہاں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حالیہ احکامات باعث حیرت ہیں اور بلاشبہ اس طرح کے اقدامات کمیشن کے اختیارات سے تجاوز کے عکاس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا شروع ہی سے موقف رہا ہے کہ (ن) لیگ ،نادرا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت اہم اداروں پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور مجموعی ماحول کو 2018ء کے عام انتخابات کے تناظر میں ہموار کیا جارہا ہے تاکہ عوامی رائے دہی کی بجائے باری باری اقتدار کا کھیل کھیلنے والے کرپٹ عناصر غیر جمہوری اقدامات کے نتیجے میں عوام اور ملک پر مسلط رہیں اور غریبوں کا خون چوستے رہیں ۔(جاری ہے)
سردار رند نے کہا کہ ٹیکسلاکے جلسہ عام میں عمران خان کوروکنے کے احکامات نے الیکشن کمیشن کی ظاہری غیر جانبداری کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے اور عوام پر واضح ہوگیا ہے کہ عوامی رائے دہی کے انعقاد کا ادارہ کس طرف مائل ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.