افواج پاکستان ہر قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں ، بھارت کا اڑی ڈرامہ مسئلہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ،مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی نئی لہر سے بھارت پریشانی کا شکار ہے ،کشیدگی بڑھا کر بھارت نے پاکستان پر حملے کی تیاری شروع کر دی ، وزیراعظم نے اقوام متحدہ سے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں پیش کیا
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی ٹی وی چینل سے گفتگو
جمعرات 22 ستمبر 2016 21:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مودی سرکاری پر پاکستان دشمنی اور جنگی جنون کا بھوت سوار ہے لیکن اس کو بتادینا چاہتے ہیں کہ افواج پاکستان ہر قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں ، وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں پیش کیا ، مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی نئی لہر سے بھارت پریشانی کا شکار ہے، اس مسئلے سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے بھارت نے اڑی حملہ پلان کیا ۔
وہ جمعرات کو سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مین تنازعہ کشمیر کا ہے جب تک یہ حل نہیں ہوجاتا تو پاک بھارت تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے ۔(جاری ہے)
بھارت پر خصوصاً مودی سرکاری پر پاکستان دشمنی اور جنگی جنون کا بھوت سوار ہے جب سے نریندر مودی حکومت میں آئے ہیں کسی نہ کسی صورت میں وہ پاکستان سے کشیدگی برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ میں واضح انداز میں تقریر کی اور دنیا کے سامنے اس مسئلے کو رکھا ۔مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی نئی لہر سے بھارت پریشانی کا شکار ہے اور اپنی خفت مٹانے کے لئے انہوں نے اڑی حملے کا ڈرامہ کیا ہے اور کشیدگی بڑھا کر پاکستان پر حملے کی تیاری شروع کر دی ۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہر قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.