روسی فوج کا دستہ پاکستان پہنچ گیا ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 23 ستمبر 2016 11:28

روسی فوج کا دستہ پاکستان پہنچ گیا ۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 ستمبر 2016ء) : روسی فوج کا دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق روسی فوج کا دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ روسی فوج کا دستہ پہلی تاریخی پاک روس فوجی مشقوں میں شرکت کے لیے پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

دو ہفتوں پر مشتمل یہ فوجہ مشقیں 24 ستمبر سے 10 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔ خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے روس سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی جنگی مشقوں کی پیشکش کو قبول نہ کرے تاہم روس نے بھارت کا مطالبہ یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ پاکستان اور روس کے مابین جنگی مشقیں دوستی ”2016“ کے طے شدہ پروگرام کے مطابق ہوں گی۔