پاکستان کیساتھ جنگ سے بھارت کو یومیہ 50 ہزار کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا: بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ نے مودی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 ستمبر 2016 20:53

پاکستان کیساتھ جنگ سے بھارت کو یومیہ 50 ہزار کروڑ کا نقصان برداشت کرنا ..

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23ستمبر2016ء) پاکستان کیساتھ جنگ سے بھارت کو یومیہ 50 ہزار کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ اتوار کو اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کے کیمپ پر ہونے والے حملے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ ہو چکے ہیں۔ بھارت کی جانب سے مسلسل پاکستان کِخلاف جنگ کے آغاز کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایسی صورتحال میں ایک بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ مودی حکومت کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ سے پاکستان کے مقابلے میں بھارت کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ بھارت کی معیشت تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور جنگ کے آغاز کی صورت میں اسے زبردست دھچکا پہنچے گا۔ جنگ کی صورت میں بھارت کو یومیہ 50 ہزار کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے اور اسی کی جی ڈی پی گروتھ ریٹ ایک دم نیچے آ سکتی ہے جس سے معیشت کو زبردست نقصان ہو گا۔ جبکہ اس تمام صورتحال میں بھارتی کرنسی کی ویلیو بھی بے حد گر جائے گی۔