مخالفین ملکی ترقی سے پریشان اور احتجاج سی پیک کے خلاف ہے‘ میاں شہباز شریف
میں خون سے لکھ کر دینے کو تیار ہوں اورنج لائن منصوبے پر 72 سے 80 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے ‘ مخالفین اس منصوبے میں ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکے‘ کہ عوام احتجاج کو مسترد کردیں گے، وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ‘میڈیا سے گفتگو
اتوار 25 ستمبر 2016 19:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25ستمبر۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے تحریک انصاف کے احتجاج پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مخالفین ملکی ترقی سے پریشان ہیں اور یہ احتجاج بھی سی پیک کے خلاف ہے‘ میں خون سے لکھ کر دینے کو تیار ہوں کہ اورنج لائن منصوبے پر 72 سے 80 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے جبکہ مخالفین اس منصوبے میں ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکے‘ کہ عوام احتجاج کو مسترد کردیں گے، وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
اتوا ر کے روز مولانا شوکت علی روڈ پر ٹری ٹرانسپلانٹر ڈیمونسٹریشن کا معائنہ کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹری پلانٹر نے کام شروع کردیا ہے اب جدید ٹیکنالوجی کیذریعے درخت ایک سے دوسری جگہ تک پوری سلامتی کے ساتھ رکھا جاسکے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے اورنج لائن منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں خون سے لکھ کر دینے کو تیار ہوں کہ اورنج لائن منصوبے پر 72 سے 80 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے جبکہ مخالفین اس منصوبیمیں ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ عوام احتجاج کو مسترد کردیں گے، وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد نے وزیر اعلی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ٹری پلانٹر کو 3 کروڑ 92 لاکھ روپے میں امریکہ سے خریدا گیاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.