بھارتی دھمکیوں کے باعث پاکستان بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقا ت ختم کرے‘ارشد بیگ

انڈیا کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے تاجر و صنعتکار برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ‘سینئر وائس چیئرمین فرایا

پیر 26 ستمبر 2016 17:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء ) سینئر وائس چیئرمین فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن نے ارشد بیگ نے کہا ہے کہ بھارتی دھمکیوں کے باعث پاکستان بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرے کیونکہ بھارتی دھمکیوں کے باعث تجارت اورپرجوش کاروبار ممکن نہیں ،بھارت کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے انہیں شہیداور آنکھوں سے محروم کیا جارہا ہے ،پاکستان کی معیشت مستحکم ہے اس لیے بھارت کے ساتھ دیگرممالک سے کاروبار کو فروغ دیا جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ارشد بیگ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کے خاتمہ کیلئے دی گئی دھمکی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کا ضمانتی عالمی بنک ہے اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو توڑا تو عالمی بینک کی ہدایت پر پوری دنیا سے سرمایہ کاری بھارت سے نکل جائے گی اور انڈیا کنگال ہوجائے گا یہ دھمکی گیدڑ بھبکی کے سوا کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ انڈیا کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے تاجر برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر طرح پاک فوج کو سپورٹ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :