بھارت پاکستان پر حملے کی جرأت نہیں کرسکتا،جنگ کے نعرے جلد ٹھنڈے پڑ جائیں گے‘صاحبزادہ حامد رضا
سیاس استحکام پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات سے وابستہ ہے‘ چیئرمین سنی اتحاد کونسل کی کشمیری علماء و مشائخ کے وفد سے گفتگو
پیر 26 ستمبر 2016 18:47
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا پانامہ لیکس کی تحقیقات سے بھاگنا سیاسی انتشار کا سبب ہے، سیاس استحکام پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات سے وابستہ ہے، بھارت کے خلاف جہاد کا وقت آیا تو صوفیاء کے پیروکار سب سے آگے ہونگے،بھارت کا تجارتی ، ثقافتی اور سفارتی بائیکاٹ کرنا حب الوطنی کا تقاضا ہے ،شریف خاندان کی سکیورٹی پر پچھلے 8سالوں میں 7ارب 41کروڑ 48لاکھ روپے خرچ ہوچکے ہیں،حکومت عالمی برادری پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دباؤ ڈالے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری مفتی وسیم رضا کی قیادت میں ملاقات کرنے والے کشمیری علماء ومشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ خطے میں امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔ بھارت نے کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے اڑی حملہ خود کروایا ۔ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔
پاکستانی فنکار پاکستانی فلموں میں کام بند کرکے حب الوطنی کا ثبوت دیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکمران خاندان کا دامن صاف ہے تو کرپشن کی تحقیقات سے کیوں گھبرا رہا ہے۔ قوم تاجر اور سوداگر حکمرانوں سے تنگ ہے۔ سیاست کو تجارت بنانے والوں نے انتخابات کو پیسے کا کھیل بنادیا ہے۔ کمرتوڑ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ بھارت پاکستان پر حملے کی جرأت نہیں کرسکتا۔ جنگ کے بھارتی نعرے جلد ٹھنڈے پڑ جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.