شبقدر ، پولیس تھانہ سروکلے کی وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ،6 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی
پیر 26 ستمبر 2016 22:20
شبقدر (نمائندہ اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) پولیس تھانہ سروکلے کے موبائل وین پر ریموٹ کنٹرول حملہ6 پولیس اہلکار سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پیر کے علی الصبح پولیس تھانہ سروکلے کے ایس ایچ او ولایت خان دیگر پولیس اہلکار کے ہمراہ حسب معمول کی گشت پر تھے کہ اس دوران علاقہ قلعہ شاہ بیگ کے قریب ماسم خان اڈہ میں زیر تعمیر روڈ کے میٹریل میں ریموٹ کنٹرول بم رکھا گیا کہ اس دوران پولیس تھانہ سروکلے کے موبائل وین پر ریموٹ کنٹرول بم پھٹ گیا جسکی وجہ سے ایس ایچ او تھانہ سروکلے ولایت خان، ہیڈکانسٹیبل آیاز، ہیڈ کانسٹیبل فواد خان، ذاکر علی، شاہ فقیر، آصف زخمی ہوگئے اسطرح پانچ شہری نواز، شاہ ولی خان، شمروز، شیناگل، خیبرشاہ زخمی ہوگئے جیسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شبقدر لایا گیا۔
جہاں سینئر ڈاکٹر ظہیراللہ سمیت دیگر سٹاف نے فوری طور پر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کیا۔ ڈاکٹر ظہیر اللہ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہیں اور انھیں مکمل طبی سہولت فراہم کردی گئی ہیں۔ ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہیں۔ پولیس وین پر حملے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا جبکہ ہسپتالوں میں زخمیوں کی عیادت کی۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.