جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا سکون سے نہیں بیٹھیں گے‘ کشمیر کل بھی پاکستان کا اٹوٹ انگ تھا‘ آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا‘
اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہئے‘ نندی پور پاور پروجیکٹ اس ماہ کے آخر یا اکتوبر میں فعال ہوجائے گا‘ نندی پور کا ریکارڈ جلانے والوں کو گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کریں گے‘ گھروں پر چڑھائی کی روایت درست نہیں‘ عمران خان کو احتجاج سے نہیں روک رہے ، اگر وہ جاتی امرا جانے کی بات کریں گے تو کارکن یقیناً اشتعال میں آئیں گے،وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
منگل 27 ستمبر 2016 16:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ ہم اس کے ثبوت بھی بین الاقوامی برادری کو فراہم کرچکے ہیں۔ بھارت اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کھلے عام ریاستی دہشت گردی کی جارہی ہے۔ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق کشمیری عوام کو حاصل ہے کشمیری عوام بھارتی ظلم و ستم سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
عابد شیر علی نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کے خون کی قسم کھاتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو موثر انداز میں اجاگر کیا بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے۔ کشمیر کل بھی پاکستان کا اٹوٹ انگ تھا‘ آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکلنا چاہئے۔ وزیراعظم کی وطن واپسی پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے بارے غور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پروجیکٹ اس ماہ کے آخر یا اکتوبر میں فعال ہوجائے گا‘ نندی پور کا ریکارڈ جلانے والوں کو گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کریں گے‘ گھروں پر چڑھائی کی روایت درست نہیں‘ عمران خان کو احتجاج سے نہیں روک رہے لیکن اگر وہ جاتی امرا جانے کی بات کریں گے تو کارکن یقیناً اشتعال میں آئیں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.