اگر میری والدہ کی سپورٹ ساتھ نہ ہوتی تو آج موجودہ مقام تک نہیں پہنچ سکتی تھی‘ سائرہ رضا خان

بدھ 28 ستمبر 2016 17:48

اگر میری والدہ کی سپورٹ ساتھ نہ ہوتی تو آج موجودہ مقام تک نہیں پہنچ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 ستمبر - 2016ء) گلوکارہ سائرہ رضا خان نے کہا ہے کہ میری کامیابیاں میری والدہ کی وجہ سے ہیں انہوں نے ہر قدم میری رہنمائی کی اور میں سمجھتی ہوں کہ اگر میری والدہ کی سپورٹ میرے ساتھ نہ ہوتی تو آج میں موجودہ مقام تک نہیں پہنچ سکتی تھی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گلوکاری مشکل فن ہے اوراچھے گلوکار کے لئے ریاضت لازمی جز ہے اس کے بغیر کوئی گلوکار اچھا پرفارم نہیں کرسکتا۔سائرہ رضا نے کہاکہ جب بھی ملک پرکوئی مصیبت یا آزمائش آئی ہے فنکاروں نے اپنا حصہ ضرور ڈالا ہے بھارت جو بھڑکیں مار رہا ہے اس کو مسلمانوں کی تاریخ کا علم نہیں ہے مسلمانوں نے اپنے قوت امیانی سے گھوڑے دریاؤں میں ڈال دیئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :