سرجیکل اسٹرائیکس کا بھارتی دعوی ، بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش ہو گئی
سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 ستمبر 2016 15:08
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 ستمبر 2016ء) : پاکستان میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے کے بعد بھارت کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے کے بعد سے ہی بھارت کی اسٹاک مارکیٹ کریش ہو گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی اسٹاک مارکیٹ 500 پوائنٹس تک کریش کر گئی ہے۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق یوم ھٰذا ممبئی کی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 9 بجکر 15 منٹ پر 28ہزار 452پوائنٹس پر ہوا جو دوپہر 12 بجے کے قریب بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے پر مبنی خبروں کے سامنے آنے پر ممبئی اسٹاک ایکسچینج بی ایس ای سینسیکس 27 ہزار 740 پوائنٹس تک گرگیا۔
خیال رہے کہ بھارت نے رات ڈھائی بجے ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر فائرنگ کی جسے بھارت نے سرجیکل اسٹرائیکس قرار دے دیا تاہم پاکستان نے بھارتی دعوے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اس کی تردید کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.