رائے ونڈ مارچ کے دوران ایک پیغام وزیراعظم نواز شریف اور دوسرا ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے لیے ہو گا۔عمران خان
میاں محمد ندیم جمعرات 29 ستمبر 2016 16:55
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 30 ستمبر کو رائے ونڈ مارچ کے دوران ایک پیغام وزیراعظم نواز شریف اور دوسرا ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے لیے ہو گا۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوانوں کی شہادت کے واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ رائے ونڈ مارچ کے دوران نریندر مودی کو ایسا جواب دیا جائے گا جو ابھی تک وزیراعظم نواز شریف بھی نہیں دے سکے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم نواز شریف کی تقریر کے بعد ہندوستانی وزیراعظم نے بیان دے کر یہ تاثر دیا کہ وہ بیان نواز شریف نے خود سے نہیں بلکہ جنرل راحیل شریف کے دباو¿ پر دیا۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ پورا پاکستان کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے اور ہندوستان کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے انگلیاں اٹھا رہا ہے۔ عمران خا ن نے شکوہ کیا کہ وہ جب بھی حکومت کی کرپشن اور دھاندلی کے خلاف آواز بلند کرنے لگتے ہیں تو انھیں دہشت گردی کے ممکنہ حملوں سے ڈرایا جاتا ہے۔
عمران کا کہنا تھا کہ حکومت ڈری ہوئی ہے اور چاہتی ہے کہ لوگ جمع نہ ہوں،لیکن کل سب دیکھیں گے کہ رائے ونڈ مارچ میں پورے پاکستان سے لوگ آئیں گے۔ رائے ونڈ مارچ کے دھرنے میں تبدیل ہونے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ یہ 'دھرنا پلس' ہوگا، جس کے لیے سب کو کل تک کا انتظار کرنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.