دریاخان، سرگودھا یونیورسٹی کیمپس بھکر میں کئی مضامین کی ایم فل کے داخلے نہ ہونے پر طلباء و والدین کا احتجاج،گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 29 ستمبر 2016 20:57

دریاخان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء) سرگودھا یونیورسٹی کیمپس بھکر میں کئی مضامین کی ایم فل کے داخلے نہ ہونے پر طلباء و والدین کا احتجاج،گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی و ایم این اے عبدالمجیدخان خنانخیل نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے تفصیلات کے مطابق سرگودھا یونیورسٹی کیمپس بھکر کا اجراء چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی و ایم این اے عبدالمجیدخنانخیل اور ماہرتعلیم پروفیسر ڈاکٹر اکرم خان کی کاوشوں سے ہوا تھا جس میں سٹاف کی کمی کے سلسلہ میں چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی و ایم این اے عبدالمجید خنانخیل نے چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات کر کے سرگودھا یونیورسٹی بھکر کیمپس میں سٹاف کی کمی کو دور کرنے کی تلقین کی جس پر سرگودھا یونیورسٹی انتظامیہ نے جلد از جلد سٹاف کی کمی کو پورا کردینے کی یقین دہانی کرائی اب جبکہ سرگودھا یونیورسٹی بھکر کیمپس میں شعبہ اسلامیات، اردو، نفیسیات، کیمسٹری، میتھ، کی ایم فل کی کلاسز کے داخلے نہیں کیے جا رہے ہیں جس سے طلباء اور والدین میں بہت زیادہ اضطراب پایا جا رہا ہے جن کا کہنا ہے کہ ان شعبہ جات میں ایم فل کے داخلے نا کیا جانا وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی تعلیم کی ڈور سٹیپ پالیسی کے منافی ہے اور اس سے ضلع بھکر جیسے پسماندہ علاقہ کے طلباء کو دربدر کی ٹھوکریں کھانی پڑ رہی ہیں گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب اس امر کا نوٹس لیتے ہوئے یہاں مذکورہ شعبہ جات میں ایم فل کے داخلے شروع کرائیں جبکہ والدین نے چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی و ایم این اے عبدالمجیدخنانخیل سے ملاقات کی اور اس مسئلہ کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو کہا ایم این اے نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی اس مسئلہ کی طرف توجہ مبذول کرا دی ہے اور یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ شام کے وقت بھکر کیمپس میں ایم اے کی کلاسز کا دوبارہ سلسلہ شروع کیا جائے ایم فل کے پروگرام شروع کر کے یہاں اساتذہ کی کمی کو ہرصورت پورا کیا جائے تاکہ تدریسی ہرج نہ ہوسکے