دوسرا ٹیسٹ :بھونیشور کمار کی عمدہ باؤلنگ ، بھارت کی میچ پر گرفت مضبوط
ہفتہ 1 اکتوبر 2016 21:54
کولکتہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) ہندوستان نے بھونیشور کمار کی عمدہ باوٴلنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی سات وکٹیں حاصل کر کے دوسرے ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط کر لی ہے۔ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کین ولیمسن سے محروم نیوزی لینڈ نے بیٹنگ شروع کی تو ان کے پاس بھونیشور کی باوٴلنگ کا کوئی جواب نہ تھا اور آصرف 23 رنز پر تین کیوی بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے۔
اس موقع پر لیوک رونچی اور روس ٹیلر نے 62 رنز کی شراکت قائم کر کے وکٹیں گرنے کے سلسلے کو کچھ دیر کیلئے تھام دیا تاہم رویندرا جدیجا نے رونچی کو آوٴٹ کر کے اپنی ٹیم کو چوتھی کامیابی دلائی۔اس دوران بارش کے سبب میچ کو کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا لیکن بارش کے سبب تعطل بھی کیوی ٹیم کی قسمت نہ بدل سکا اور 104 کے مجموعے پر روس ٹیلر بھی 36 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب
-
پاکستان نے آئرلینڈ کو باآسانی شکست دے کر سیریز جیت لی
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ توڑ دیا
-
لیونل میسی نے سعودیہ پر امریکا کو ترجیح کیوں دی؟
-
ٹیسٹ اسٹیٹس نہ رکھنے والے ملک کے کرکٹر نے آئی سی سی پلیئرآف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا
-
سیریز جیتنے کیلئے پاکستان کو ہدف مل گیا
-
تیسرا ٹی ٹونٹی ، آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے بڑا ہدف دیدیا
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
-
آئی سی سی سکیورٹی ہیڈ کی پی سی بی حکام سے چیمپئنز ٹرافی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
قومی ہاکی ٹیم (کل ) وزیراعظم کی مہمان بنے گی
-
آسٹریلیا کا پاکستان کے بعد بھارت کیخلاف سیریز میں بھی فین زونز بنانے کا فیصلہ
-
راجستھان رائلز اور پنجاب کنگز کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.