بھارت نے کبوتر سیریز کی اگلی قسط ریلیز کردی ، بی ایس ایف کا ایک اور پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑ نے کا دعویٰ
کبوتر سے وزیر اعظم مودی کے نام دھمکی آمیز خط برآمد ، مودی سن لے، پاکستان کا بچہ بچہ لڑنے کیلئے تیار ہے، کشمیر پر ظلم کا بدلہ لیا جائے گا، یہ 71 والا پاکستان نہیں ہے۔ لشکر طیبہ،کبوتر سے برآمد ہونے والے خط کی عبارت
اتوار 2 اکتوبر 2016 21:12
پٹھانکوٹ/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2اکتوبر۔2016ء) بھارت نے کبوتر سیریز کی اگلی قسط ریلیز کردی اور دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بارڈر سکیورٹی فورس نے ایک اور پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑ لیا ہے جس سے وزیر اعظم مودی کے نام دھمکی آمیز خط برآمد ہوا ہے۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق پٹھانکوٹ کے قریب بامیال سیکٹر پر سمبال چوکی پر ڈیوٹی پر موجود بارڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف)کے اہلکاروں نے ایک کبوتر پکڑا ہے جس کی ٹانگوں پر مودی کے نام ایک پرچی باندھی گئی تھی جس میں اردو زبان میں عبارت لکھی ہوئی تھی ۔
دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد بی ایس ایف کے اہلکاروں نے کبوتر کو فوری طور پر گرفتار کرلیا ۔ کبوتر سے برآمد ہونے والے خط میں اردو زبان میں لکھا گیا ہے کہ مودی سن لے، پاکستان کا بچہ بچہ لڑنے کیلئے تیار ہے۔ کشمیر پر ظلم کا بدلہ لیا جائے گا، یہ 71 والا پاکستان نہیں ہے، لشکر طیبہ ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی پنجاب کے ضلع گورداس پور میں پولیس نے نریندر مودی کو وارننگ کی تحریر والے کئی غبارے پکڑنے کا دعویٰ کیا تھاجن پر درج تھا مودی سن لے ، ایوبی کی تلواریں ہمارے پاس ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.