Live Updates

سرکاری سکولوں میں 2لاکھ90ہزار بچوں کو داخل کرا نے کا ہدف

حکومت نیہدف کو پورا کرنے کے لئے 31اکتوبر تک کا وقت دے دیا

پیر 3 اکتوبر 2016 16:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔03 اکتوبر۔2016ء) حکومت پنجاب نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی تھی کہ وہ سرکاری سکولوں میں 2لاکھ90ہزار بچوں کو داخل کیا جائے تاہم یہ ہدف پورا ہوتا نظر نہیں آرہا جبکہ حکومت نے اس ہدف کو پورا کرنے کے لئے 31اکتوبر تک کا وقت دیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے اس کام کو پورا کرنے کے لئے سکولوں کے اساتذہ کو اضافی ٹاسک دیا ہے ساتھ ساتھ انکو یہ بھی کہا گیا کہ اگر انہوں نے یہ ہدف پورا نہ کیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے اساتذہ میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔ اس سلسلے میں پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے کہا کہ اگر اساتذہ گھر گھر جاکر بچوں کو داخلوں پرمائل کرنے لگے تو وہ کلاسوں میں کیا پڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا کام پڑھانا ہے اگر وہ گھرکو داخلوں کی مہم پرچلے گئے تو پھر نتائج کیسے حاصل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکم کے بعد تو اساتذہ کے سر پر تلوار لٹک گئی ہے جبکہ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم البتہ اساتذہ اپنے طریقے سے بچوں کی تعداد میں اضافہ کرسکتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات