آفریدی کو ٹیم میں شامل کرنے کیلئے ٹیم سے چھیڑ خانی نہیں کرسکتے :نجم سیٹھی
محمد علی منگل 4 اکتوبر 2016 21:44
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 4اکتوبر ۔2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ شاہدی آفریدی سٹار کھلاڑی ہیں ،ان کیلئے جو ہوسکا وہ کریں گے لیکن ٹیم کو ڈسٹرب کرکے آفریدی کو شامل نہیں کرسکتے ۔
(جاری ہے)
لاہور میں ویمن انڈر 17فائنل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی شہریارخان، ہیڈ کوچ مکی آرتھراور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیم کوڈسٹرب نہ کرنے کی سفارش کی ہے جس پر عمل کیا جارہا ہے ، شاہد آفریدی ہمارا سٹار کھلاڑی ہے ،انہیں رخصت کرنے کیلئے پلاننگ کررہے ہیں جس کے لیے ان سے بیٹھ کر بات کرنی ہے ، اس کے لیے جو ہوسکا کریں گے لیکن ٹیم کو ڈسٹرب کرکے انہیں شامل نہیں کر سکتے ہیں ۔
بھارت کی جانب سے کرکٹ نہ کھیلنے کی دھمکی دیئے جانے کے بارے میں سوال پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ 11 اکتوبر کو کیپ ٹاؤن میں آئی سی سی کی میٹنگ ہوگی اور بھارت کووہیں جواب دیں گے ۔نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان ٹینس ٹیم مسلسل تیسری فتح کے بعد اے ٹی ایف ٹیم کمپٹیشن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی
-
ہیوگو نیس اور جان زیلینسکی جنیوا اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
پاکستان فٹ بال لیگ کا آغاز 4 جون کو لاہور میں ہوگا
-
پوری توجہ انگلینڈ سیریز اور ورلڈ کپ پر ہے، بابر اعظم
-
ڈیوین براوو افغانستان ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر
-
ٹی ٹوئنٹی میں بڑا اپ سیٹ، امریکا کی بنگلادیش کو شکست
-
وسیم اکرم سمیت معروف کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈرمقرر
-
ثانیہ مرزا نے گھر کے باہر اپنے اور بیٹے کے نام کی نیم پلیٹ لگادی
-
ریال میڈریڈ اور جرمنی کے لیجنڈ فٹبالر ٹونی کروس کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پیرس اولمپکس سے قبل ارشد ندیم کو 6 نئے جیولن مل گئے
-
ناقص پرفارمنس ، حسن علی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر
-
رستم زماں المعروف گاما پہلوان کا یوم پیدائش منایا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.