بلاول بھٹو کا پارٹی میں واپسی کی دعوت سے ناراض جیالوں میں نئی امید بیدار ہوئی ہے، نبیل گبول

بلاول بھٹو سے رابطہ نہیں ہوا،پی پی کے کچھ اہم رہنماؤں سے روابط ہیں، پی پی قیادت اگر پارٹی میں واپسی کی دعوت دے تو اس پر سوچا جاسکتا ہے، بیان

منگل 4 اکتوبر 2016 21:53

بلاول بھٹو کا پارٹی میں واپسی کی دعوت سے ناراض جیالوں میں نئی امید بیدار ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا ناراض جیالوں کو منانے کی کوشش خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا پارٹی میں واپسی کی دعوت سے ناراض جیالوں میں نئی امید بیدار ہوئی ہے۔ نبیل گبول نے کہا کہ چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے رابطہ نہیں ہوا۔پی پی کے کچھ اہم رہنماؤں سے روابط ہیں۔ پی پی قیادت اگر پارٹی میں واپسی کی دعوت دے تو اس پر سوچا جاسکتا ہے۔بلاول بھٹو پیپلزپارٹی کو بھٹو کی پارٹی بنانے کے لئے پرعزم نظر آرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :