میرپورخاص تعلیمی بورڈ،دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے فارم کی آخری تاریخ 14اکتوبر،اورینٹل لینگویج کی 26اکتوبر مقرر

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:46

میرپور خاص ۔ 5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے ناظم امتحانات کے اعلامیہ کے مطابق دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر 2016 اوراورینٹل لینگویج کے سالانہ امتحانات کے امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 26اکتوبر2016مقرر کی گئی ہے جبکہ دسویں جماعت کے ضمنی امتحانات یکم نومبر 2016اورپریکٹیکل امتحانات 11نومبر2016سے شروع ہونگے۔