قومی اسمبلی اورسینیٹ نوازشریف کی جاگیرنہیں،کشمیرپالیسی پرمتحد ہیں۔بلاول بھٹو
کچھ لوگوں نے سیاسی فائدے کیلئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا مشورہ دیا،پاکستان کے دشمن ہماری کمزوریاں دیکھ رہے ہیں،بھارت اس وقت بیک فٹ پرہے،الیکشن2018ء میں پیپلزپارٹی وزیراعظم ہاؤس میں جبکہ نوازشریف پاناما کی پاداش میں جیل میں ہونگے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کی پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ بدھ 5 اکتوبر 2016 18:21
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05اکتوبر2016ء) :پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انشاء اللہ2018ء کے الیکشن میں پیپلزپارٹی وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی اور نوازشریف پاناما کی پاداش میں جیل میں ہونگے،کچھ لوگوں نے کہا تھا کہ سیاسی فائدے کیلئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کابائیکاٹ کریں،لیکن قومی اسمبلی اور سینیٹ نوازشریف کا نہیں ہے،کشمیر پالیسی پر ہم ایک ہیں،پاکستان کے دشمن اس وقت ہماری کمزوریاں دیکھ رہے ہیں،پاکستان کے پیغام سے بھارت اس وقت بیک فٹ پر ہے۔
انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے مطالبہ کیا تھاکہ اے پی سی بلائی جائے۔جس پر وزیراعظم نے اے پی سی بلائی اور دنیا میں بڑا پیغام گیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں نوازشریف کو تجاویز دی تھیں کہ کشمیر پالیسی پر سیاست نہیں کھیلتے،کشمیر پالیسی پر ہم ایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اے پی سی میں دنیا کو پیغام دیا کہ ہم کشمیر ایشو پر ایک ہیں۔
ہم سب اس وقت اتحاد چاہتے ہیں۔پاکستان کے دشمن اس وقت ہماری کمزوریاں دیکھ رہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اقتصادی راہداری پیپلزپارٹی کا وژن تھا۔میاں صاحب آپ پنجاب کے نہیں پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں سندھ میں بھی تبدیلی لایا ہوں جلد پیپلزپارٹی میںبھی تبدیلی لاونگا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کشمیر ایشو کے پیچھے پاناما کو چھپانا چاہتے ہیں۔لیکن انشاء اللہ2018ء کے الیکشن میں پیپلزپارٹی وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی اور نوازشریف پاناما کی پاداش میں جیل میں ہونگے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.