میاں محمود الر شید کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس
محکمہ تعمیرات و مواصلات میں کروڑوں کی کرپشن پر چیئرمین کمیٹی کا اظہار برہمی، 60روز تحقیقات اور رقم ریکور کرنے کا حکم جاری
بدھ 5 اکتوبر 2016 18:36
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس محکمہ تعمیرات و مواصلات میں کروڑوں کی کرپشن پر چیرمین کمیٹی کا شدید اظہار برہمی، 60روز تحقیقات اور رقم ریکور کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں چیرمین میاں محمود الر شید کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر سید وسیم اختر، وحید ڈوگر، وارث کلو ، میاں رفیق ، سپیشل سیکرٹری ٹو ورکس اینڈ کمیونیکیشن اور چیف انجینئر نے شرکت کی۔
اس موقع پر حسنین کورٹیکس لمیٹڈ کی جانب سے دیئے گئے ٹیکہ جات میں9کروڑ85لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن ہوئی جس پر چیرمین کمیٹی نے متعلقہ حکام سے استفسار کیا کہ اب تک ذمہ داروں کیخلاف کیا تحقیقات کی گئی ہیں؟ جواب نفی میں آیا تو چیرمین کمیٹی میاں محمود الر شید نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہ ملکی دولت اور وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے، کوئی پوچھنے والا ہی نہیں، کمیٹی میں حکام آ جاتے ہیں لیکن کوئی نہ کوئی عذر پیش کرکے جان چھڑ ا لیتے ہیں، آئندہ کسی قسم کا کوئی عذر نہیں مانا جائے گا کمیٹی کو حقائق سے آگاہ کیا جائے، ذمہ داروں کا تعین کر کے تحقیقات کی جائیں اور 60روز میں رقم ریکور کی جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.