قومی مفادات پرقوم تقسیم کرکے عمران خان میرجعفرکاکردار اداکررہے ہیں،انجینئر امیر مقام
مظلوم ،معصوم کشمیریوں کے حق ،بھارتی جارحیت کیخلاف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ سے عمران نے پاکستان ،کشمیر دشمنوں کوخوش کیاہے ثابت ہوگیاوزارت عظمیٰ کے غم میں پاگل شخص ملک کی کسی صورت قیادت کااہل نہیں، میڈیا سے گفتگو
بدھ 5 اکتوبر 2016 20:48
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ قومی مفادات پرقوم تقسیم کرکے عمران خان میرجعفرکاکردار اداکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مظلوم اورمعصوم کشمیریوں کے حق اوربھارتی جارحیت کیخلاف پارلیمنٹ کی مشترکہ اجلاس کی بائیکاٹ سے عمران خان نے پاکستان اورکشمیریوں کے دشمنوں کوخوش کیاہے،یہ ثابت ہوگیاہے کہ وزارت عظمیٰ کے غم میں پاگل شخص واحداسلامی جمہوری ملک کی کسی صورت قیادت کااہل نہیں۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ اختلاف رائے میں کوئی حرج نہیں یہ جمہوریت کاحصہ وحسن ہے لیکن قومی مفادات پرقوم کوتقسیم کرنا جرم اورغداری کے مترادف ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ عمران خان وزیراعظم نہ بننے کے رنج میں اپناذہنی توازن کھوچکے ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈرنہ بنانے پروہ حزب اختلاف سے بھی ناراض ہے۔
انہوں نے کہاکہ کشمیرکے معاملے پروہ منفی رویے سے سیاست کے گیارہویں کھلاڑی بھی نہیں رہے،شاید آزادکشمیرمیں سیاسی ناکامی نے انہیں دلبرداشتہ کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم عمران خان کے سیاست کابائیکاٹ کریں اوراس کے اس رویے کی شدیدمذمت کرے تاکہ آئندہ وہ پاکستان اورکشمیرکے دشمنوں کوخوش کرنیوالی کسی بھی حماقت سے باز رہیں۔امیرمقام نے کہاکہ عمران خان کادوہرامعیارقابل مذمت ہے ایک طرف وہ توپرائم منسٹرہاؤس کیAPCاجلاس میں شاہ محمودقریشی کوبھیج کر نوازشریف صاحب کی تعریف بھی کرتے ہیں،دوسری طرف پی ایم ہاؤس میں وزیراعلیٰ خٹک بھی موجودہوتے ہیں جبکہ خان صاحب پارلیمنٹ جاناگوارانہیں سمجھے جوانکی دوہرے معیارکاواضح ثبوت ہے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.