اقوام عالم کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات اور پرامن بقائے باہمی ہماری خارجہ پالیسی کے بنیادی اصول ہیں‘ بھارت نے کبھی بھی دل سے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا‘ بھارت اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف بے انتہا پیسہ لگا رہا ہے‘ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ملک کی خدمت کرنا ہوگی، مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
جمعرات 6 اکتوبر 2016 12:58
(جاری ہے)
1945ء میں اقوام متحدہ کا ادارہ قائم ہوا‘ جنگوں میں لاکھوں جانیں ضائع ہوئیں مگر یہ ادارہ اپنا کوئی کردار ادا نہیں کر سکا۔
کشمیر کا مسئلہ اگر صحیح طور پر حل نہ کیا گیا تو تباہی اور بربادی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کے ساتھ برابر ی کی سطح پر تعلقات اور پرامن بقائے باہمی ہماری خارجہ پالیسی کے بنیادی اصول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی رویہ ہماری دوستی اور مذاکرات کی خواہش کے بدلے میں اسی لئے جارحانہ ہے کیونکہ انہوں نے کبھی پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا، مودی حکومت کشمیریوں کو دبا کر رکھنا چاہتی ہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے، پاکستان مخالف سرگرمیاں بھارتی سیاست کی فکری اساس ہے، وہ پاکستان کو ہر لحاظ سے اندرونی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کالا باغ ڈیم اور اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف بھارت بے انتہا پیسہ لگا رہا ہے۔ ہمیں اس صورتحال کے مقابلے میں قومی یکجہتی برقرار رکھنی ہے۔ افواج پاکستان پر ہمیں فخر ہے‘ پاک فوج کو ہر لحاظ سے مضبوط بنانے کے لئے اقدامات اٹھانے ہونگے۔ ہمیں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ملک کی خدمت کرنا ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.