شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب کی ترقی کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ‘چیف ایڈوائزر ترک وزیر اعظم
ترکی کی قیادت اور عوام وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے بہت محبت کرتے ہیں‘عمر فاروق قورقماز ترکی نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، دوستی اہل پاکستان کیلئے باعث افتخار ہے‘شہباز شریف
جمعرات 6 اکتوبر 2016 20:57
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) ترک وزیراعظم کے چیف ایڈوائزرعمر فاروق قورقماز نے کہا ہے کہ ترکی کی قیادت اور عوام وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے بہت محبت کرتے ہیں ، وزیر اعلی کی قیادت میں پنجاب نے بے مثال ترقی کی ہے اور شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب کی ترقی کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے ، ترکی اور پاکستان کے تعلقات تاریخی اور محبت کے رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں - یہ بات ترک وزیراعظم کے چیف ایڈوائزرعمر فاروق قورقمازنے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی- وزیر اعلی شہباز شریف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی گہرے برادرانہ تعلقات میں بندھے ہوئے ہیں اورترکی نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے -انہوں نے کہا کہ ترکی کی دوستی اہل پاکستان کیلئے باعث افتخار ہے-وزیر اعلی نے کہا کہ ترک قوم نے اپنے عظیم قائد رجب طیب اردوان کی قیادت میں بے مثال ترقی کی ہے -جمہوریت کے خلاف بغاوت کی کوشش ناکام بنا کر ترک عوام نے جمہوریت کے ساتھ غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا ہے - خواجہ احمد حسان، چیئرمین وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے اطلاعات و ثقافت محمد مالک، پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ہارون شوکت، پریس سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب شعیب بن عزیز اور سیکرٹری اطلاعات بھی اس موقع پر موجود تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.