راہول گاندھی نے مودی کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے متنازع شخصیت قرار دیدیا
مودی فوجی جوانوں کے خون کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں اورقوم میں نفرتیں پیدا کرکے سیاست چمکارہے ہیں،مودی تم اپنا کام کرو اور فوج کو اپنا کام کرنے دو،مودی نے سچ نہ بولنے کی قسم کھا رکھی ہے ،وہ مسلسل ملک کے عوام کو گمراہ کرکے ان کی توجہ بنیادی مسائل سے ہٹانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کا کسان ریلی سے خطاب ،مودی پر برس پڑے
جمعرات 6 اکتوبر 2016 21:42
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے مودی کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی فوجیوں کے خون پر سودے بازی کر رہے ہیں اور انکے خون کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں، مودی تم اپنا کام کرو اور فوج کو اپنا کام کرنے دو،وزیراعظم مودی نے سچ نہ بولنے کی قسم کھا رکھی ہے وہ مسلسل ملک کے عوام کو گمراہ کرکے ان کی توجہ بنیادی مسائل سے ہٹانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں، پھوٹ ڈال کر، بھائی چارہ ختم کرکے اور نفرت پھیلا کر سیاست نہیں کی جا سکتی۔
جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے ایک ماہ سے جاری کسان تحریک کے آخری روز ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کہاکہ مودی تم بھارتی فوجیوں کے خون کی سودے بازی کررہے ہو۔(جاری ہے)
ہمارے جوان جنھوں نے خون دیا ہے انکے خون کے پیچھے آپ (وزیراعظم ) چھپے ہوئے ہو۔آپ نے دو چیزیں ضرور کی ہیں ایک ہندوستانی کو دوسرے سے لڑانے کا کام کیا ہے ،بانٹنے کا کام کیا ہے ۔
راہول گاندھی نے مودی کو متنازع شخصیت قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ ملک مودی سے انصاف چاہتا ہے اور یہ انکی ذمہ داری ہے ،کہاں ہیں 15لاکھ؟ کہاں ہیں انکے سارے وعدے ؟مودی نے ہر ایک کے بینک اکاؤنٹ کا وعدہ کیا تھا لیکن ان اکاؤنٹس میں کوئی رقم نہیں ہے ،مودی کے تمام وعدے جعلی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نفرت پھیلا کر اور آپس میں پھوٹ ڈال کر اقتدار میں برقرار رہنے کی سیاست کر رہے ہیں۔وزیراعظم مودی نے سچ نہ بولنے کی قسم کھا رکھی ہے۔ وہ مسلسل ملک کے عوام کو گمراہ کرکے ان کی توجہ بنیادی مسائل سے ہٹانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ پھوٹ ڈال کر، بھائی چارہ ختم کرکے اور نفرت پھیلا کر سیاست نہیں کی جا سکتی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.