سی ڈی ڈبلیو پی نے تعلیم‘صحت ‘پانی‘مواصلات سمیت دیگر شعبوں کے .6 91ارب روپے مالیت کے10 منصو بو ں کی منظوری دیدی
خیبر پختونخوا کے 10 ارب کے پیور ہائی لیول کینال توسیعی اورکراچی میں 24 ارب 60 کروڑ کے گرین لائن ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم سمیت 84 ارب روپے کی لاگت کے4 منصوبے ایکنک کو بھجوادیئے
جمعرات 6 اکتوبر 2016 22:06
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء ) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیو پی ) نے .6 91ارب روپے مالیت کے تعلیم،صحت ،پانی،مواصلات سمیت دیگر شعبوں کے دس منصو بو ں کی منظوری دے دی، 84 ارب روپے کی لاگت کے چار منصوبے ایکنک کو بھجوائے گئے ہیں،خیبر پختونخوا کا 10 ارب کی لاگت کا پیور ہائی لیول کینال کاتوسیعی منصوبہ ایکنک کوبھجوا دیا گیا،کراچی میں گرین لائن ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم 24 ارب 60 کروڑ کا منصوبہ ایکنک کوبھجوا دیا گیا۔
جمعرات کو سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں 303 ملین کی لاگت سے انڈس واٹر کے کمشنر کے آفس کی صلاحیت بڑھانے کے لئے منصو بے کی منظوری دے گئی۔ خیبر پختونخوا کا 10 بلین کی لاگت کا پیور ہائی لیول کینال کی ایکسٹینشن کا منصوبہ ایکنک کو بجھوا دیا گیا۔(جاری ہے)
کراچی میں گرین لائن ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم 24 ارب 60 کروڑ کا منصوبہ اکنیک کو بجھوا دیا گیا۔
خیبر پختونخوا کے لئے 1253 ملین کا پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔اجلاس میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی اپ گریڈیشن کے لئے 2561ملین روپے کا منصوبہ منظورکیا گیا۔حویلیاں میں ہزارہ یونیورسٹی کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے لئے 819 ملین کی لاگت کا منصوبہ منظورکیا گیا۔ سی ڈی ڈبلیو کے اجلاس میں دس منصوبے منظور کئے گئے۔ جن کی لاگت.6 91ارب ہے۔ دس میں سے چار منصوبے 84 بلین کی لاگت کے اکنیک کو بجھوائے گئے ہیں ۔ اجلاس میں ایجوکیشن کمیونٹی سکولوں کی تعمیر کا 5332 ملین کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا ۔آزاد کشمیر میں 150 بیڈوں کے ہسپتال کی تعمیر کا 1665 ملین کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔ شہریوں کے لئے 212 ملین روپے کی لاگت کا فیڈ بیک مانٹرنگ پروگرام کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.