بلوچستان گڈز ٹرک اونر ایسوسی ایشن کا بولان میں ٹرک الٹنے کے باعث بند روڈ کو کھول کر ٹریفک بحال کرنے پر ایف سی مچھ ، اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر سے اظہار تشکر

جمعرات 6 اکتوبر 2016 23:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر- 2016ء) بلوچستان گڈز ٹرک اونر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نور محمد شاہوانی جنرل سیکرٹری حاجی صورت خان کاکڑ حاجی مراد خان حاجی باری داد سمیت دیگر عہدیداروں نے بولان کے علاقے میں ٹرک الٹنے کے باعث بند روڈ کو کھول کر ٹریفک بحال کرنے میں فرنٹیئر کور مچھ کے کمانڈنٹ اسسٹنٹ کمشنر بولان اور ٹرک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں میں امدادی کاروائیاں مکمل کر کے ٹریفک کو بحال کردیا ہے اس دوران نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے سردمہری کا مظاہرہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حاجی نور محمد شاہوانی نے کہا کہ بولان کے علاقے پیر پنجہ کے قریب ٹرالر گرنے سے روڈ بلاک ہوگیا جس کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی جس سے ٹرانسپورٹروں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا حادثے کی اطلاع ملتے ہی بلوچستان گڈر ٹرک اونر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نور محمد شاہوانی دیگر عہدیداروں کے ہمراہ موقع پر پہنچیں اور فرنٹیئر کور مچھ کے کمانڈنٹ اسسٹنٹ کمشنر و دیگر انتظامیہ کے ہمراہ مذکورہ کنٹینر کو روڈ سے ہٹا کر ٹریفک کو بحال کردیا انہوں نے بتایا کہ 24 گھنٹے تک روڈ بلاک رہنے کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا اس دوران این ایچ اے کی جانب سے ٹرک کو ہٹانے اور روڈ کو بحال کرنے کی کوئی انتظامات نہیں کئے گئے جس پر ہم انکے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور فرنٹیئر کور کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنر مچھ و دیگرانتظامیہ کی تعاون کرنے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :