ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بورڈ آف گورنرز کی مخصوص نشست برائے ہیڈ آف سکولز کے الیکشن 2016میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی

جمعہ 7 اکتوبر 2016 19:18

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بورڈ آف گورنرز کی مخصوص نشست برائے ہیڈ آف اسکولز کے الیکشن 2016میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ قائم مقام سیکرٹری سید محمد علی شائق کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 4اکتوبر گزرنے کے بعد بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں میں ہیڈ کی نشست کے انتخابات کی فہرست مندرجہ ذیل امیدواروں پر مشتمل ہے ۔

(جاری ہے)

غلام عباس بلوچ آئیڈیل گرامر ہائر سیکنڈری اسکول گلشن اقبال، غلام مصطفی الرحمن گرامر سیکنڈری اسکول سرجانی ٹاؤن، محمد انوراقرا فاؤنڈیشن ہائی اسکول زمان ٹاؤن کورنگی، محمد فیاض سرفراز اکیڈمی پرائمری اینڈ سیکنڈری اسکول مظفر آباد کالونی لانڈھی، شائستہ صغریٰ فاروقی المدنی چلڈرن اکیڈمی لیاقت آباد، سید مرتضیٰ الحسن ملت پبلک اسکول ڈرگ روڈ کینٹ بازار، سید شوکت علی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول شرف آباداور طارق عزیز بابل العلم انگلش سیکنڈری اسکول عابد آبادبلدیہ ٹاؤن شامل ہیں۔واضح رہے کہ یہ انتخابات میٹرک بورڈ میں 19اکتوبر 2016 کو صبح 10 بجے سے سہ پہر 4:30 بجے تک منعقد ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :