فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کا اہم اجلاس، ارکان اسمبلی کا استعفے دینے پر غور

muhammad ali محمد علی جمعہ 7 اکتوبر 2016 21:01

فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کا اہم اجلاس، ارکان اسمبلی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء) ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان اسمبلی کی جانب سے استعفے دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں فاروق ستار کی رہائش گاہ پر ان کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کا اہم اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں کراچی کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے والے ارکان اسمبلی کی جانب سے اپنی رکنیتوں سے استعفی دینے پر بھی غور کیا گیا۔

تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو پایا ہے۔ اس حوالے سے فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بتایا جائے کہ آیا ہمیں سیاست کرنے کی اجازت ہے یا نہیں۔ اگر کارکنوں اور رہنماوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری رہا تھا پھر خود اپنی گرفتاری دینے اور اسمبلیوں سمیت بلدیاتی اداروں سے بھی استعفے دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ استعفے دینے کا فیصلہ ایم کیو ایم پاکستان خود کرے گی اور نہ کہ کسی کے دباو میں۔