آٹھ اکتوبر کے قیامت خیز زلزلے کو 11 سال ہو گئے ، مختلف علاقوں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 11:48

آٹھ اکتوبر کے قیامت خیز زلزلے کو 11 سال ہو گئے ، مختلف علاقوں میں دعائیہ ..

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔08 اکتوبر۔2016ء) آزاد کشمیر میں 8 اکتوبر کے ہولناک زلزلے کے 11 سال مکمل ہونے پر مختلف تقریبات منعقد کی گئی جن میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔زلزلے کے 11 سال مکمل ہونے پر شہدا زلزلہ کی یاد میں مرکزی تقریب مظفرآباد میں خورشید حسن خورشید اسٹیڈیم میں ہوئی۔ 8 بجکر 52 منٹ پر سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی کے بعد زلزلہ میں شہید ہونے والوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے یادگار شہدائے زلزلہ پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر حکومت آزاد کشمیر نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے حوالے سے اہل پاکستان اور امداد دینے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا۔آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں باغ ، راولا کوٹ، میرپور اور گڑھی دوپٹہ میں بھی زلزلے کے گیارہ سال مکمل ہونے پر تقریبات منعقد ہوئی جبکہ شہدائے زلزلہ کی یاد میں واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :