امریکہ : ہم جنس پرست شادیوں کے فیصلے کی خلاف ورزی پر جج معطل
69 سالہ رائے مور نے عدالتی اقدار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ججوں کو ہم جنس پرستوں کی شادی کے لائسنس جاری نہ کرنے کا حکم دیا، عدالتی پینل
ہفتہ 8 اکتوبر 2016 21:41
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اکتوبر- 2016ء) امریکی ریاست الاباما کی چیف جسٹس کو وفاقی عدالت کے جانب سے ہم جنس پرست شادیوں کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کردیاگیا ہے۔عدالتی پینل کے فیصلے کے مطابق 69 سالہ رائے مور نے عدالتی اقدار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ججوں کو ہم جنس پرستوں کی شادی کے لائسنس جاری نہ کرنے کا حکم دیا۔ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سخت گیر تنظیموں کی جانب سے 'سیاسی بنیادوں کی گئی کوشش ہے۔
' ان کے وکیل نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔کنزرویٹو جج رائے مور کو دوسری بار معطل کیا گیا۔ سنہ 2003 میں انھیں ایک سرکاری عمارت سے 'ٹین کمانڈمینٹس' کی یادگار ہٹانے سے انکار پر معطل کیا گیا تھا۔رائے مور سنہ 2012 میں وہ ریاست الاباما کی سپریم کورٹ کے دوبارہ چیف جسٹس منتخب ہوئے تھے۔(جاری ہے)
فیصلے میں نو ارکان پر مشتمل الاباما کورٹ آف دی جیوڈیشری نے متفہ طور پر رائے مور کو ان کی بقیہ مدت ملازمت کے لیے بغیر تنخوا معطل کیا ہے۔
اس فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رائے مور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 'سخت گیر ہم جنس پرست اور ٹرانسجینڈر تنظیموں کی جانب سے سیاسی بنیادوں پر مجھے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر ہٹانے کی کوشش کی گئی ہے کیونکہ میں ان کے غیر اخلاقی ایجنڈے کے خلاف کھل کر بولا ہوں۔'عدالتی پینل کے مطابق رائے مور کی جانب سے چھ جنوری کو دیا گیا ایک فیصلہ امریکہ کی سپریم کورٹ کے جون 2015 کے ہم جنس پرست شادیوں کے تاریخی فیصلے کے خلاف تھا۔خیال رہے کہ رائے مور ہم جنس پرست شادیوں کے مخالف رہے ہیں اور ماضی میں وہ ہم جنس پرستی کو 'وراثتی گناہ' بھی کہہ چکے ہیں۔ان کی معطلی کا شہری حقوق کی تنظیموں کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.