مسلم ممالک کی 500 سو بااثر شخصیات کی فہرست جاری

جامعہ الازہر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شیخ محمد الطیب پہلے ، اردن کے شاہ عبداللہ دوسرے ، سعودی فرمانروا شاہ سلمان تیسرے،تبلیغی جماعت پاکستان کے امیر حاجی محمد عبدالوہاب دسویں نمبرپر

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 21:44

مسلم ممالک کی 500 سو بااثر شخصیات کی فہرست جاری

عمان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اکتوبر- 2016ء) اردن کی رائل اسٹرٹیجک اسٹڈی سینٹر نے مسلم ممالک کی 500 سو بااثر شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے۔فہرست کے مطابق مصر کے جامعہ الازہر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شیخ محمد الطیب پہلے نمبرہے، اردن کے شاہ عبداللہ دوسرے نمبر پر، سعودی فرمانروا شاہ سلمان تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

(جاری ہے)

اس فہرست کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی مسلم دنیا کی بااثر شخصیات میں چوتھے نمبر پر ہے،جبکہ ترکی صدر کے رجب طیب اردوان آٹھویں نمبر پر فائز ہیں۔

تبلیغی جماعت پاکستان کے امیر حاجی محمد عبدالوہاب دسوویں، مصری صدر عبدالفتاح السیسی فہرست میں اکیس ویں نمبر ہیں۔2016میں جاری ہونے والی اس فہرست میں 32 نئے چہرے شامل ہوئے ہیں، بھارت سے 22 شخصیات شامل کی گئی ہیں۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی 500مسلم شخصیات میں سب سے زیادہ تعداد امریکی مسلمانوں کی ہے۔فہرست میں پاکستان کے 33, سعودی عرب کے 32,مصر کے27 اور برطانیہ کے بھی 27مسلمان شخصیات شامل کی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :