آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ ، جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

جنرل راحیل شریف نے کنٹرول لائن پر تعینات فوجیوں سے ملاقات کی اور دشمن کی جارحیت سے نمٹنے پر بریفنگ دی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 9 اکتوبر 2016 13:52

آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ ، جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین 09اکتوبر2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھارتی جارحیت سےنبرد آزما جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے ایل او سی فرنٹ لائن پر پہنچ گئے ۔ انہوں نے پاک فوج کی جنگی تیاریوں کو اطمینان بخش قرار دیا ۔ پاک فوج کے سپہ سالار کا کنٹرول لائن پر اگلے مورچوں کا دورہ ، آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار ۔

(جاری ہے)

ملکی دفاع کیلئے سینہ سپر جوانوں کے حوصلے کی تعریف ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف حاجی پیر سیکٹر میں اگلے مورچوں پر پہنچے تو کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے ان کا استقبال کیا ۔ فارمیشن کمانڈر نے انہیں دشمن کی جارحیت سے نمٹنے کے لئے تیاریوں پر بریفنگ دی ۔ جنرل راحیل شریف فرنٹ لائن پر تعینات فوجی جوانوں سے ملے اور ان کے دفاع وطن کے لئے جوش و جذبے کو سراہا ۔