بدترین لو ڈ شیڈنگ نے تاجربرادری کو ناکوں چنے چبوا دیئے ہیں‘طارق فیروز
مقامی مفاد پرست سیاست دانوں اور نااہل لوگوں کی اپنے گھروں میں شنوائی نہیں ہوتی وہ کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرتے ہیں
اتوار 9 اکتوبر 2016 15:15
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 اکتوبر- 2016ء ) انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز نے کہا ہے کہ شہروں میں 12سے 14 گھنٹے کی لو ڈ شیڈنگ نے تاجربرادری کو ناکوں چنے چبوا دیئے ہیں کاروبار پہلے ہی نہ ہونے کے برابر تھے رہی سہی کسر لوڈ شیڈنگ نے نکال دی ہے ۔ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ملکی انڈسٹری تو پہلے ہی زوال پذیر تھی وقت کے ساتھ نقصان بڑھتے گئے اور ملک کی 35فیصد انڈسٹری بنگلہ دیش منتقل ہوگئی ۔
اس کے باوجود سابقہ اور موجودہ حکومتوں نے انڈسٹری کی بحالی کے لئے کچھ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس ایف بی آر کی بینگ اکاؤنٹس تک رسائی ، پراپرٹی کی خرید و فروخت پر بے جا ٹیکسز کی بھر مار جیسے اقدامات نے تاجر برادری کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ جیسے کنسر سے نجات پانے کیلئے ملکی سطح پر فیصلے کرنا ہونگے نہ کہ مقامی مفاد پرست سیاست دانوں اور صوبائی حکومتوں میں بیٹھے نااہل لوگ جن کی ان کے اپنے گھروں میں شنوائی نہیں ہوتی وہ کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اگر آج بھی کالا باغ ڈیم کی تعمیر شروع نہ کی گئی تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ آج ساڑھے تین سال بعد بھی 7500 میگا وات کا شارٹ فال حکومت کی بہترکارکردگی کی رپورٹ پیش کررہا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.