ورلڈ اکنامک فورم کے انسداد بدعنوانی کے حوالہ سے عالمی مسابقت انڈیکس 2016-17ء میں پاکستان کی رینکنگ چار درجے بہتر ہوئی ہے ٬ْچیئر مین نیب
نیب سارک ممالک کیلئے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کے حوالہ سے رول ماڈل ہے ٬ْقمر زمان چوہدری کی پاکستان میں ورلڈ اکنامک فورم کے نمائندے سے گفتگو رپورٹ ملک کے نمایاں تاجروں کے سروے پر مشتمل ہے ٬ْاس سے پاکستان کے کرپشن پرسپشن انڈیکس میں نمایاں بہتری آئیگی ٬ْحامد جہانگیر
پیر 10 اکتوبر 2016 18:50
(جاری ہے)
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ الله تعالیٰ کی کرم نوازی سے پاکستان کی درجہ بندی میں پچھلے سال کی نسبت بہتری آئی ہے٬ نیب کے انسداد بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کے باعث گذشتہ تین سال سے پاکستان کی انسداد بدعنوانی کے حوالہ سے درجہ بندی میں مسلسل بہتری آ رہی ہے٬ حکومت کے پالیسی فیصلوں کے باعث بھی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ سے پاکستان کا نام بلند ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی بدعنوانی کے مرض سے سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے٬ اگر فنڈز استعمال ہونے سے پہلے کہیں اور استعمال ہو جائیں تو عام آدمی کی زندگی متاثر ہوتی ہے اور اگر فنڈز کو اپنے مخصوص مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے تو اس سے عام آدمی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم کی اس رپورٹ میں پاکستان کی پوزیشن میں 0.4 پوائنٹ بہتری آئی ہے اس سے مجموعی طور پر پاکستان کے کرپشن پرسپشن انڈیکس میں نمایاں بہتری ظاہر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے پاکستان میں سارک ممالک کا سیمینار منعقد کرایا جس میں پاکستان کی تجویز پر سارک اینٹی کرپشن فورم قائم کیا گیا ہے٬ سارک کے رکن ملکوں کے اینٹی کرپشن کے اداروں کے سربراہ اور وفود نے پاکستان کو سارک اینٹی کرپشن فورم کا سربراہ بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے سارک ممالک میں اینٹی کرپشن فورم قائم کرکے کرپشن کے موضوع کو اجاگر کیا ہے٬ نیب سارک ممالک میں کرپشن کے خلاف اقدامات کے حوالہ سے رول ماڈل ہے۔ سارک ممالک کے انسداد بدعنوانی کے اداروں کے سربراہوں اور وفود نے نیب کی بدعنوانی کے خاتمہ کے حوالہ سے کوششوں کو سراہا ہے اور پاکستان کے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اقدامات سے فائدہ اٹھانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس موقع پر ورلڈ اکنامک فورم کے پاکستان میں نمائندے حامد جہانگیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمہ کے حوالہ سے پاکستان کی مجموعی صورتحال میں بہتری آئی ہے٬ پاکستان بدعنوانی کے خاتمہ کے حوالہ سے عالمی مسابقت انڈیکس میں درجہ بندی میں 126 سے 122 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ یہ رپورٹ ملک کے نمایاں تاجروں کے سروے پر مشتمل ہے۔ اس سے پاکستان کے کرپشن پرسپشن انڈیکس میں نمایاں بہتری آئے گی۔مزید اہم خبریں
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.