کراچی٬ پی آئی اے کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

پاکستان ایئرویز کے شیئرز پی آئی اے کو فروخت کیے جائیں گے٬ وزیراعظم آذر بائیجان کے دورے کے بعد پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ کرینگی

پیر 10 اکتوبر 2016 21:30

کراچی٬ پی آئی اے کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) حکومت نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کو دو حصوں ون اور ٹو میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے٬ اس حوالے سے پاکستان ایئرویز کے شیئرز پی آئی اے کو فروخت کیے جائیں گے٬ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آذر بائیجان کے دورے کے بعد پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پی آئی اے ون کے تمام آپریشنل معاملات پاکستان ایئرویز کے سپرد کردیئے جائیں گے جبکہ پی آئی اے ٹو میں نان فنکشنل ادارے٬تمام قرضہ جات پی آئی اے ادا کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرویز کے شیئرز پی آئی اے کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے ایوی ایشن ڈویژن نے پاکستان ایئرویز کی سمری بھی تیار کرلی۔

(جاری ہے)

پاکستان ایئر ویز کے سو فیصد شیئرز خرید کر اسے پی آئی اے ون میں تبدیل کردیا جائے گا جبکہ پی آئی اے ٹو تمام قرضہ جات٬ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 40 ارب سے زائد واجبات اور دنیا بھر کے مختلف ایئر پورٹس کے واجبات کی ادائیگی بھی کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایئر ویز کے نام سے مزید نئے طیارے پی آئی اے حاصل کرے گا٬ وزیراعظم نواز شریف کے آذر بائیجان کے دورے کے بعد 16 اکتوبر کو وزیراعظم کی زیر صدارت پی آئی اے سے متعلق خصوصی اجلاس میں سمری کو منظور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :