واقعہ کربلا حق وباطل کے درمیان فرق کرنے والوں کی قربانیوں کی درخشندہ مثال ہے٬مغربی ممالک مسلمانوں کو دہشتگردی سے جوڑ کر بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں٬دشمن قوتوں کی سازشوں کامقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ضروری ہے
امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد کا بیان
منگل 11 اکتوبر 2016 19:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ امت محمدؐ ایک جسم کی طرح ہے اگر دنیا کے کسی بھی کونے میں بسنے والے مسلمانوں کو دکھ تکلیف ہوگی تو درد سارے جسم میں محسوس کیاجاتاہے۔
اسلام کے نام لیوادنیا میں محبت٬ امن اور بھائی چارے کاپرچار کرتے ہیں۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلمانوں کو دہشتگردی سے جوڑ کر خراب چہرہ پیش کرنے کی کوشش ہورہی ہے اور اس سازش کے پیچھے یہودونصاریٰ ہیں۔دنیا میں اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے کفر کی علمبردار قوتیں پریشان ہیں وہ اس کاراستہ روکنے کے لیے سردھڑ کی بازی لگارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے آج ملک میں نریندرمودی کے یار حکمران ہیں۔20کروڑ عوام کے مینڈیٹ کی توہین کرنے اور دشمن قوتوں سے دوستی نبھانے والوں کے خلاف بھی کلمہ حق بلند کرنا وقت کا اہم تقاضاہے۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ اسلامی شریعت کے نفاذ کے بغیر ملک کو بحرانوں سے نجات نہیں مل سکتی ۔ہمیں اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک میں اللہ اور اس کے رسولؐ کاقانون نافذ کرنے کے لیے بھرپورجدوجہدکرنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ حکومت محرم الحرام میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنایاجائے۔علماء کرام کو معاشرے میں رواداری اور تحمل کوفروغ دینے کے لیے اپنامثبت کرداراداکرنا چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.