پانامہ کی بال کو آج نہیں تو کل کھیلنا پڑے گا
تحریک انصاف نے معاملے کو صحیح ہینڈل نہیں کیا٬پاکستان میں ایم کیو ایم لندن نامی کوئی پارٹی رجسٹرڈ نہیں ٬ لوگوں کو ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ محبت ہے ٬ مصطفی کمال کو کبھی غلط نہیں کہا٬ا ن کے طریقہ کار سے اختلاف ہے ٬ متحدہ بانی نے دوری کی لائن خود کھینچی، ایم کیو ایم کے لوگ بھی را کے ساتھ ملوث ہو سکتے ہیں: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی نجی ٹی وی سے گفتگو
منگل 11 اکتوبر 2016 21:25
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پانامہ کی بال کو اگر آج نہیں تو کل کھیلنا پڑے گا٬ پاکستان تحریک انصاف نے اس معاملے کو صحیح ہینڈل نہیں کیا٬ ایم کیو ایم لندن نام کی کوئی پارٹی پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہے ٬ ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ لوگوں کی محبت ہے ٬ میں نے مصطفیٰ کمال کو کبھی غلط نہیں کہا بلکہ اس کے طریقہ کار سے اختلاف ہے ٬ متحدہ بانی نے دوری کی لائن خود کھینچی ۔
وہ منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم لندن نام کی کوئی پارٹی پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہے ۔ الطاف حسین ایم کیو ایم کے بانی ہیں لیکن پاکستان کے خلاف نعرے لگانے کے بعد ہم ان کو لیڈر نہیں مانتے۔(جاری ہے)
متحدہ بانی نے کہا کہ پاکستان مخالف نعرے لگانے کے بعد ہمارے اپنے درمیان دوری کی لائن خود کھینچی ہے ۔
فاروق ستار نے کہا کہ پانامہ کی بال کو اگر آج نہیں تو کل کھیلنا پڑے گا٬ پاکستان تحریک انصاف نے اس معاملے کو صحیح ہینڈل نہیں کیا ٬ لوگ جڑی ہوئی ایم کیو ایم دیکھنا چاہتے ہیں اور لوگوں کو متحدہ کیساتھ عشق ہے اور 22اگست کے گناہ میں لوگ شریک نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کو میں نے کبھی غلط نہیں کہا ہے لیکن اس کے طریقہ کار پر اختلاف ہے ٬ ان میں ایڈمنسٹریٹر بننے کی صلاحیت موجود ہے ٬ مشرف دور سے پہلے لوگ بھارت گئے ہوں گے ٬ ہوکستا ہے کہ ان لوگوں نے بھارت میں ٹریننگ بھی لی ہو٬یہ ممکن ہے کہ را نے کراچی میں کام نہ کیا ہو اور ایم کیو ایم کے لوگ بھی را کے ساتھ ملوث ہو سکتے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.