آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے10دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
ان تمام دہشتگردوں کوانسداددہشتگردی عدالت نےموت کی سزاسنائی،تمام دہشتگردمعصوم شہریوں اورخواتین پولیوورکرزکے قتل اورسکیورٹی فورسزپرحملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:44
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اکتوبر2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے 10دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے،انسداددہشتگردی عدالت نے ان دہشتگردوں کو موت کی سزاسنائی تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج جن 10دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کی ہے۔ یہ تمام دہشتگردمعصوم شہریوں اور خواتین پولیوورکرزکے قتل اور فورسزپر حملوں میں ملوث تھے۔
ان دہشتگردوںمیں ملزم محمدشاہد2 خواتین پولیوورکرز اور این جی اوزکے 11ارکان کے قتل میں ملوثتھا۔ سزاپانے والا ملزم عبید ٹی ٹی پی کا رہنما اور کئی لوگوںکے قتل میں ملوث تھا۔دہشتگردظفراقبال ایف سی اہلکاروں اول خان اور عظمت اللہ کے قتل جبکہ ملزم حسین پر کئی سکیورٹی اہلکاروںکے قتل کا الزام ہے۔(جاری ہے)
ملزم حسین نے میجرمصطفی اور کیپٹن وسیم کے قتل کیا تھا۔
ملزم انورزیب کوسب انسپکٹرعمرغنی کا گلاکاٹنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔سزائے موت پانیوالا شیرعالم ٹی ٹی پی کا سرگرم کارکن اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوثہے۔سزائے موت پانیوالے دہشتگردوںمیں محمدشاہد، ظفراقبال، حسین، انورزیب، عبیدالرحمان، عطااللہ، مشتاق، اصغر، شمس القمراورشیرعالم شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ ان تمام دہشتگردوںکو انسداددہشتگردی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔یہ تمام دہشتگرد معصوم شہریوں کے قتل،فورسزپر حملوں میں ملوث تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.