قادر آبا د کول فائر پاور پراجیکٹ ساہیوال سے چوری پر وزیر اعلیٰ کی آر پی اواور ڈی پی او کی سرزنش ٬وزیر اعلیٰ نے تمام افسروں کو 15اکتوبر کو لاہور طلب کر لیا

جمعہ 14 اکتوبر 2016 19:33

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے قادر آباد کول فائر پاور پراجیکٹ ساہیوال سے الیکٹریکل جمپرز کی چوری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے روانگی سے قبل ریجنل پولیس افسر ساہیوال محمد طارق چوہان ٬ ڈی پی او ڈاکٹر محمد عاطف اکرام اور انچارج ایس پی یوکی سخت سرزنش کی اور انہیں 15اکتوبر کو وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ لاہور طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

اور ڈی آئی جی ایس پی یو علی حسن نقوی کو بھی اس اہم میٹنگ میں طلب کر لیا ہے کیونکہ چینی کمپنی کے منیجر نے قادر آباد کو ل فائر پراجیکٹ پر چوری کی وارداتوں کی وجہ سے منصوبہ کے مکمل ہونے میں تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا تھا جس پر وزیر اعلیٰ نے سخت نوٹس لیا ۔