بھارتی فوج نے یمن میں پھنسے پاکستانیوں کونکالا ٬ْنریندرامودی کادعویٰ

ْمسلح افواج کوکشمیر میںاکثر پتھرائوکاسامنا کرناپڑتاہے ٬ْاپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں ٬ْخطاب

جمعہ 14 اکتوبر 2016 20:24

بھارتی فوج نے یمن میں پھنسے پاکستانیوں کونکالا ٬ْنریندرامودی کادعویٰ

بھوپال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2016ء) بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کے امن دستوں میں بڑا نام بھارت ہے٬جب یمن میں پھنسے بھارتی شہریوں کونکالاجارہاتھاتو بھارتی فوج نے چندپاکستانیوں کوبھی نکالا٬ یہ بھارتی فوج کی انسانیت کی ایک مثال ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نریندرامودی نے کہاکہ دونوںعالمی جنگوں کے دوران ڈیڑھ لاکھ بھارتی فوجی لڑے اورجان قربان کی٬دنیا کویہ بات کبھی نہیں بھولنی چاہیے ٬ْکسی کی ایک انچ زمین کواپنابنانے کیلئے کبھی جھگڑانہیں کیا٬جب ہم مسلح افواج کاسوچتے ہیں تو ہم ان کی بہادری اورقدرتی آفات میں ان کے کردار کویاد کرتے ہیں۔

مودی نے کہا کہ مسلح افواج کوکشمیر میںاکثر پتھرائوکاسامنا کرناپڑتاہے لیکن وہ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :